شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 12, 2023
(فوٹو فائل)

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔