نومئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے چیئرمین نیب

پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں اپنا فرض بخوبی نبھایا، چیئرمین نیب کا جناح ہاؤس دورے پر اظہار خیال

فوٹو اسکرین گریپ

چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اورافسران نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور نو مئی کو پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔


ترجمان نیب کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے، ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں اپنا فرض بخوبی نبھایا۔

اس موقع پر چئیرمین نیب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔
Load Next Story