ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ اور حرام ہے سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرکے کسی کی موت کا باعث بننے والا قتل عمد کا مجرم گردانا جائے گا، عبدالعزیز آل الشیخ


ویب ڈیسک April 29, 2014
سعودی عرب میں کار حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے. فوٹو: فائل

سعودی عرب کے مفتیِ اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ اور حرام قرار دے دی ہے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ اللہ تعالٰی نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ ''جس نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کردیا اور جس نے ایک شخص کو بچایا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو بچا لیا''۔ اس لئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کار حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہاں اوسطاً ہر روز 17 افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانیں کھو بیٹھتے ہیں۔ اس لئے سعودی مفتی اعظم نے 2010 میں بھی ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جو شخص ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرکے کسی دوسرے ذی روح کی موت کا باعث بنتا ہے تو وہ قتل عمد کا مجرم گردانا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں