شمالی کوریا کے رہنما نے خود کشی پر پابندی لگا دی

جس علاقے میں خود کشی ہوگی اس کے مقامی حکام کیخلاف کارروائی کی جائے گی، حکمنامہ


ویب ڈیسک June 13, 2023
خفیہ حکم نامہ ملک میں خود کشیوں کی بڑھتی شرح کے بعد جاری کیا گیا:فوٹو:فائل

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ انگ نے خود کشی کرنے پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ایک خفیہ حکم جاری کیا گیا ہے جس میں خود کشی کو سماجی بغاوت قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے پابندی ملک میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد عائد کی گئی ہے۔ خفیہ حکم نامے میں مقامی حکام کو لوگوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ حکم کے مطابق کسی شخص کے خود کشی کرنے کی صورت میں مقامی حکام کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں