ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں سے 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹانے کا حکم

یہ سب رہائشیوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے، وکیل


کورٹ رپورٹر June 13, 2023
یہ سب رہائشیوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے، وکیل

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کیخلاف درخواست پر 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نجیب جمالی نے موقف دیا کہ یہ سب رہائشیوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے۔

عدالت نے حکم دیا کچھ عرصے کے لئے بیریئر ہٹائے گئے پھر لگا دیئے گئے۔ کس قانون کے تحت اسٹریٹ پر بیریئر لگا دیئے ہیں۔

عدالت نے 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا اور عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں