چئیرمین پی ٹی آئی کے خواتین سمیت  کارکنوں پرتشدد کے الزامات جھوٹ نکلے

تحقیقات کے لیے سینٹرل جیل راولپنڈی، پشاور، سوات، نوشہرہ اور خواتین جیل کراچی کے دورے کئے گئے،انسانی حقوق کمیشن


ویب ڈیسک June 13, 2023
تحریک انصاف کے چئیرمین نے سیاسی خواتین کے ریپ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد کارکنوں پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات جھوٹے نکلے۔

ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کمشن (این سی ایچ آر) کی تحقیقات میں ایک بھی الزام کی تصدیق نہ ہوسکی۔ نیشنل کمشن برائے انسانی حقوق نے رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی۔کمیشن کی چئیرپرسن رابعہ جویری آغا نے تحقیقاتی رپورٹ خط کے ہمراہ وزیراعظم کو بھیجی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قید سیاسی کارکنوں پر تشدد اور غیرانسانی سلوک کے الزامات پر مبنی رپورٹس سامنے آئی تھیں ۔ الزامات کی سچائی جاننے کے لئے انسانی حقوق کمیشن نے تحقیقات کیں اور خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں اپنی ٹیمیں مقرر کیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے جیل میں زیادتی کی تردید کردی

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کے لیے سینٹرل جیل راولپنڈی، پشاور، سوات، نوشہرہ اور خواتین جیل کراچی کے دورے کئے گئے تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کی بنیاد پر الزامات درست مانیں جائیں۔ کسی سیاسی کارکن کے ساتھ وہ نہیں ہواجس کا الزام لگایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین نے سیاسی خواتین کے ر یپ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں