کے پی کے اور بلوچستان پولیس سے بشری بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

بشری بی بی کےخلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک June 13, 2023
بشری بی بی کےخلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے

لاہور ہائیکورٹ نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشری بی بی کےخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس سے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا

آئی جی اسلام آباد نے تحریری رپورٹ میں بتایا کہ بشری بی بی کےخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

بشری بی بی کے وکیل نے دلائل دیے کہ آئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیاگیاہے، شفاف ٹرائل کےلئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کاقانونی حق ہے، عدالت بشری بی بی کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں ہیش کرنے کاحکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں