اسلام آباد پولیس نے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو گرفتار کرلیا
علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے
سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے دیگر مقدمات میں گرفتار کر لیا۔
علی افضل ساہی کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی نے بتایا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت سابق صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔