عبدالغنی مجید کیخلاف نیب ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد سے اینٹی کرپشن کراچی منتقل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نئے نیب قانون کے تحت عبدالغنی مجید کو ریلیف

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نئے نیب قانون کے تحت عبدالغنی مجید کو ریلیف

احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منسلک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت کراچی میں منتقل کردیا۔

پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان نامزد تھے۔


احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں نامزد 6 ملزمان پبلک آفس ہولڈرز تھے، جن کیخلاف مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات نہیں لگائے گئے، نیب قانون کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں نامزد پرائیویٹ ملزمان کیخلاف الگ سے عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی، قانون کے مطابق احتساب عدالت کیس کو متعلقہ فورم کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ ریفرنس مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت سندھ کراچی ملیر کو منتقل کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر ریفرنس کا تمام مواد مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت جمع کرائیں۔
Load Next Story