وزیراعظم کے نااہل ہونے سے جمہوریت کوخطرہ ہوسکتاہے اعتزاز
صدرکو دوعہدوں سے متعلق ہائی کورٹ سمیت کوئی عدالت طلب نہیں کرسکتی
پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف زرداری جب تک صدر ہیں راجہ پر ویز اشرف کسی صورت سوئس حکام کو خط نہیں لکھ سکتے ۔
موجودہ وزیر اعظم بھی نااہل ہوگئے تو جمہوریت کو خطرہ ہوسکتا ہے 'عام انتخابات مقررہ وقت اور آئین میں دی گئی معیاد کے مطابق ہوں گے' تمام ادارے اپنے اپنے اختیارات کی حدود میں رہیں تو کوئی تصادم نہیں ہوگا'آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی اور پنجاب میں حکو مت بنانا ممکن ہے'صدر کے دوعہدوں کے بارے میں ہائیکورٹ سمیت کوئی عدالت ان کو طلب نہیں کر سکتی ۔
اتوارکوایک انٹرویو میں اعتزازاحسن نے کہا کہ اگر سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر عدلیہ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا تو اس سے جمہوریت بھی ختم ہوسکتی ہے اس لیے سب کو فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔