ڈی آئی خان میں آپریشن ٹی ٹی پی گنڈاپور کا دہشت گرد عرفان عرف گُڈ ہلاک

دو دیگر دہشت گرد فرار، کارروائی میں فوج، سی ٹی ڈی اور پولیس شامل، دہشت گردوں سے مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا


ویب ڈیسک June 13, 2023
(فوٹو : فائل)

فوج، سی ٹی ڈی اور پولیس کے تحصیل درابن میں مشترکہ آپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا دہشت گرد عرفان عرف گُڈ (لنگڑا) مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دو دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، کارروائی میں پاک فوج سی ٹی ڈی اور پولیس بھی شامل تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کا ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، مارا گیا دہشت گرد عرفان، کمانڈر مظہر اور جبار شاہ کا قریبی ساتھی تھا، دہشت گردوں کا یہ گروہ درابن اور گردونواح میں چیک پوسٹوں پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔