شاہین کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر کیے جانے کا امکان

نوجوان پیسر ان دنوں ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں

نوجوان پیسر ان دنوں ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں (فوٹو: فائل)

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو باہر کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔


مزید پڑھیں: دورہ سری لنکا؛ ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ون ڈے شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی

شاہین آفریدی انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

قبل ازیں مکی آرتھر نے ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کے حوالے سے کہا تھا کہ فاسٹ بولرز کے ورک لوڈ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شاہین نے 10 دنوں میں 28 اوورز کرائے ہیں۔
Load Next Story