گیارہ مہینوں میں ترسیلات زر 128 فیصد کم ہوگئیں

مالی سال 23ء کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں موصول ہونےوالی رقوم کا حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا

فوٹو: فائل

مالی سال 23ء کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں موصول ہونےوالی رقوم کا حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم کا مجموعی حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.8 فیصد کم ہے۔


اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ارب 10کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ نمو کے لحاظ سے مئی میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔

مئی میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔
Load Next Story