کراچی میں سوتیلی ماں جلاد بن گئی کم سن بچیوں پر انسانیت سوز تشدد

بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا، دونوں کے جسموں پر جگہ جگہ جلنے کے زخم ہیں

فوٹو ایکسپریس نیوز

شہر قائد کے علاقے ملیر میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر میں مبینہ طور پرسوتیلی ماں کا دو بچیوں پر بہیمانہ تشدد کیا، جس پر پڑوسیوں نے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی تو پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو بازیاب کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق سوتیلی ماں نے بچیوں کو شدید گرمی میں گھر کی چھت پر باندھ کر رکھا ہوا تھا جبکہ انہیں کھانا مانگنے پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔


پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کے جسم پر کسی تپتی ہوئی چیز سے داغے جانے کے نشانات بھی نمایاں ہیں، مبینہ طور پر کھانا مانگنے پر بچیوں کے جسم پر جلایا جاتا تھا۔

دونوں بچیوں عمیر 9 اور گیارہ سال ہیں جن کو بازیاب کروانے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سوتیلی ماں کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسانیت سوز واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اُسے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

 
Load Next Story