ڈاکٹر عمران فاروق کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
عمران فاروق شہیدکی قربانیوںکو یاد رکھا جائیگا، فاروق ستار،صحافیوں سے بات چیت
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیو ایم کے کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی دوسری برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ملک بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جبکہ برسی کا مرکزی اجتماع عزیزآباد کے لال قلعہ گرائونڈ میں منعقد ہوا جس میں شہید کے والدین بیگم رئیسہ فاروق، محمد فاروق، شہید کی سوگوار بہنیں دیگر اہل خانہ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر محمد فاروق ستار، انیس احمد قائمخانی، نسرین جلیل اور ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست منتخب عوامی نمائندوں، شعبہ جات کے ارکان، کراچی کے سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر عمران فاروق شہید کو ان کی تحریکی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر معروف عالم دین مولانا اسد دیوبندی نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین خصوصاً والدین کے صبر جمیل اور پاکستان کی بقاء و سلامتی ، حفاظت اور عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق سمیت متحدہ کے قائد الطاف حسین کی درازی عمر کے لیے دعا کرائی، کراچی کی طرح ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی دوسری برسی کے اجتماعات حیدر آباد ، سکھر ، نوابشاہ، سانگھڑ، بدین، لاڑکانہ ، نوشہرو فیروز، دادو، گھوٹکی، میر پور خاص ، ٹنڈوالہیار، عمر کوٹ، قمبر شہدا کوٹ، کشمور ، خیر پور، ٹھٹھہ، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو، صوبہ پنجاب، لاہور خبیر پختونخوا، ملتان بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی، ضلعی اور زونل دفاتر میں بھی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں ایم کیو ایم کے ذمے داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اور سلیم تاجک نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے ہمراہ عزیز آباد میں شہداء قبرستان میں ڈاکٹر عمران فاروق کی قبر پر حاضری دی اور الطاف حسین کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پران کے ہمراہ حق پرست عوامی نمائندے ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور دیگر بھی موجود تھے۔دریںاثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے برسی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید ایم کیو ایم کے کنوینر تھے تحریک میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انھوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کی خدمات پر بردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی دوسری برسی ہے اس موقع پر بشمول متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان جو لوگ بھی ان کی محبت میں انھیں یاد کرنے کے لیے آج برسی کے اجتماع میں یہاں آئے ہیں میں ان کا قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی مغفرت فرمائے اور ان کے سوگوار والدین ، اہل خانہ اور قائد تحریک الطاف حسین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔