وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سندھ کے عوام کو بے رحم انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلاول بھٹو
بجلی کے معاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
پیپلزپارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سندھ کے عوام کو بے رحم انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، بجلی کے معاملے میں تمام صوبوں سےمساوی سلوک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وفاقی وزرا کو چھوٹے صوبوں اور عوام کو تکلیف پہنچانے سے روکیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا۔ ماضی میں فیصل آباد اور لاہور کے مقابلے میں سندھ کے چھوٹے علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس کے بل زیادہ بھیجے گئے، سندھ کی عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزارت پانی وبجلی کی جانب سے سندھ میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جب کہ اجلاس کے دوران وزیرمملکت عابد شیرعلی کو کڑی تنقید کانشانہ بھی بنایاگیا۔