شاہ رخ خان کا بیٹی سوہانا کے شوبز ڈیبیو پر محبت بھرا پیغام
سوہانا خان نیٹ فلکس کی فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے ڈیبیو کریں گی جسے زویا اختر نے ہدایت کاری دی ہے
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سوہانا اپنی شوبز اداکاری کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس پر اداکار نے بیٹی کیلئے جذباتی پیغام لکھا ہے۔
سوہانا خان نیٹ فلکس کی فلم 'دی آرچیز' کے ذریعے ڈیبیو کریں گی جسے زویا اختر نے ہدایت کاری دی ہے۔
شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر 'دی آرچیز' کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا انہیں وہ زمانہ یاد ہے جب وہ آرچیز ڈائجسٹ کو ایڈوانس میں کرایے پر بک کیا کرتے تھے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فلم میں بگ موسے بھی ہوگا اور انہوں نے تمام کاسٹ کیلئے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا۔
انسٹاگرام پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی سوہانا کے کیریئر پر فخر ہے جبکہ اسی فلم سے سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کا بھی ڈیبیو ہوگا۔