ہرن کے سانپ کھانے کے بعد زرافہ کی ہڈیاں چبانے کی ویڈیو وائرل
سبزی خور جانوروں کے غیر معمولی رویے نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے
کچھ دنوں قبل ایک ہرن کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہرن کو سانپ کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم اب ایک زرافہ کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں زرافہ ہڈیاں چبا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرن اور زرافے دونوں سبزی خور جانور ہیں تاہم ان جانوروں کے غیر معمولی رویے نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہرن کے بعد ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں زرافے کو ہڈیاں چباتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انڈین فاریسٹ سروس (IFS) آفیسر سوسنتا نندا نے ویڈیو شیئر کی جس میں زرافہ کو ہڈیاں چباتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق ہڈیوں کو کھانے سے زرافوں کو کیلشیم اور فاسفورس فراہم ہوتا ہے اور یہ محض ہڈیوں کو خالی چبانے یا چوسنے سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔