کراچی لیاری گینگ وار کا کارندہ ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس مقابلے میں ہلاک

گلشن اقبال میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں برکت نامی پیشہ ور ڈکیت ہلاک ہوا، ایس ایس پی ایسٹ


طحہ عبیدی June 14, 2023
فوٹو؛ فائل

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا ، ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں جن کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ، پولیس کو اطلاعات تھی کہ گلشن کے کچھ مقامات پر ملزمان ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا جس کی شناخت برکت کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے ، ان دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔