رونالڈو سعودی کلب النصر کے ’’روحانی پیشوا‘‘ قرار
اسٹار فٹبالر نے گزشتہ برس سعودی کلب جوائن کیا تھا
فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کو سعودی کلب النصر کا روحانی پیشوا قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے کہا کہ رونالڈو النصر کے روحانی پیشوا کی طرح ہیں، وہ ٹریننگ سیشنز میں گروپس کیساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کرتے نظر آتے ہیں۔
رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر کیلئے 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو جون 2025 تک کیلئے کیا گیا تھا۔
اسٹار فٹبالر نے اس سیزن میں 16 گیمز میں 14 گول کیے لیکن یہ ان کی ٹیم کو سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) ٹائٹل دلوانے میں ناکام رہے تاہم النصر کی ٹیم روایتی حریف التحاد کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔
مزید پڑھیں: النصر کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے، رونالڈو
قبل ازیں گزشتہ دنوں رونالڈو کی جانب سے انٹرویو دیا گیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوسرے بڑے نام بھی اگلے ایونٹ میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نے نیمار جونئیر سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے
انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، میں یہاں خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے۔ یورپ میں ہم صبح شام ٹریننگ کرتے تھے لیکن رمضان میں یہاں ٹریننگ 10 بجے شروع ہوتی تھی جو میرے لیے عجیب تھا۔
مزید پڑھیں: کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال
رونالڈو کی سعودی عرب آمد کے بعد فٹبال کے کئی سرکردہ ناموں نے سعودی لیگ میں دلچسپی دکھائی ہے، جس میں کریم بینزیما، نیمار جونئیر، اینگولو کانٹے سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔