’’وسائل سے مالامال پاکستان کوآمروجمہوری حکومتیں کھا گئیں‘‘

1985سے2012تک حکومتوں نے95ہزار955ارب سے زائدکاقرضہ لیا


INP September 17, 2012
1985سے2012تک حکومتوں نے95ہزار955ارب سے زائدکاقرضہ لیا۔ فوٹو: فائل

قدرت کی طرف سے تیل، گیس، کوئلے سمیت دیگرقدرتی وسائل سے مالامال پاکستان کو اقتدار پرقابض آمرانہ اور جمہوری حکومتیں کھا گئیں۔

ملک سے غربت کے خاتمے،تعلیم،صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی، بیروزگاری کے خاتمے اورسیکیورٹی کی مدمیں1985 سے 2012تک27سال کے دوران قومی اوربین الاقوامی مالیاتی اداروں سے موجودہ اورسابقہ حکومتوں نے95ہزار9سو55 ارب روپے سے زائدکاقرضہ لیا،27 سالوں میں آمرانہ اورجمہوری ادوارمیں لیے گئے۔

قرضوں کی تفصیلات کے مطابق موجودہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے اپنے3ادوار میں 45 ہزار 8 سو 14 ارب مسلم لیگ (ن) نے اپنے 2 ادوارمیں 11 ہزار 2 سو 51،سابق صدرپرویزمشرف اورمسلم لیگ(ق) کے 8 سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر 37 ہزار 5سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ سے حاصل دستاویزات کے مطابق 1985 ء سے 2012 تک قومی اور بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 95 ہزار 9 سو 55 ارب کا قرضہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں