گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دینے کی یقین دہانی
آبادکے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات ،گوادر کی تعمیر و ترقی کیلیے سفارشات پیش کیں ؎
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دے کر 10 سے 20 سال تک ٹیکس کی چھوٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
یہ یقین دہانی انھوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی، وفد کی قیادت سدرن ریجن کے چیئرمین راحیل رنچ کررہے تھے جبکہ سابق چیئرمین آباد عارف جیوا،آباد گوادرچیپٹرکے ممبر عفان قریشی اور ہمایو قادر بھی شامل تھے۔
آباد کے وفد نے گوادر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال سے درخواست کی کہ وہ گوادر کو خصوصی اقتصادی ضلع کا درجہ دینے کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اٹھائیں تاکہ اس عمل کو تیز کیا جاسکے، وفد نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت پہلے ہی گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے چکی ہے.
انھوں نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے جلد از جلد گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا اعلان کیا جائے، وفد نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ گوادر ضلع کو 35 سال تک کیلیے ٹیکس سے چھوٹ دی جائے جس پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کو گوادر کو 10 سے 20 سال تک کیلیے ٹیکس سے چھوٹ دلانے میں راضی کرنے کی کوشش کریں گے.
احسن اقبال نے آباد کے وفد کو یقین دلایا کہ یہ معاملہ فوری طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اٹھایا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے.
وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشاورت سے مکران کے کوسٹل بیلٹ بالخصوص گوادر رینج کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری طور پر منصوبے شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا