جاپان فوجی اڈے پر اہلکار کی ساتھیوں پرفائرنگ 2 ہلاک

فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک June 14, 2023
فائرنگ سے ایک اہکار زخمی بھی ہوا:فوٹو:سوشل میڈیا

جاپان میں فوجی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جاپانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی جاپان میں فوجی اڈے کی ٹریننگ رینج میں ایک اہلکار نے مشقوں کے دوران اچانک اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

حکام کے مطابق فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں