یمن میں فوجی قافلے پر حملے میں 15 فوجی ہلاک جوابی کارروائی میں 12 حملہ آورمارے گئے
یمن میں القاعدہ ارکان کی جانب سے فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے ارکان کی جانب سے صوبہ شبوا میں السعید کے مقام پر فوجی قافلے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، حکام کے مطابق حملے میں مشین گنز ، راکٹ لانچر اور گرینیڈ استعمال کئے گئے جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ فوج کی جوابی کارروائی مین 12 حملہ آور بھی مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔