2022 کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری تھا لیونل میسی

اسٹار فٹبالر جمعرات کو دوستانہ میچ میں اِن ایکشن ہوں گے


ویب ڈیسک June 14, 2023
اسٹار فٹبالر جمعرات کو دوستانہ میچ میں اِن ایکشن ہوں گے (فوٹو: فائل)

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ 2022 جتوانے والے لیونل میسی نے انکشاف کیا ہے کہ '' اب نہیں سوچتا کہ ملک کی ایک اور عالمی کپ کھیلوں گا''۔

منگل کو چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔

سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: پاسپورٹ کے مسئلے پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لے کر رہا کردیا

قبل ازیں ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا "بہت مشکل" ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو یا میسی؛ سرجیو کے لیے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی!

اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی بیجنگ کے 68 ہزار تمائشیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں