اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا یوٹیوبرعادل راجا لندن میں گرفتار

یوٹیوبر عادل راجا کو شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر گرفتار کیا گیا

(فوٹو فائل)

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے یوٹیوبر عادل راجا کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وی لاگر عادل راجا کو لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: وی لاگر میجر (ر) عادل راجا کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا حکم

یوٹیوبر عادل راجا کو شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
Load Next Story