آرٹیکل 1843 میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے چیف جسٹس

آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 14, 2023
آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے اور آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات، قانون میں ترمیم کے بعد نوازشریف کو بھی اپیل کا حق مل گیا

پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے اختیارات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیم کریں، آئینی ترمیم کی گئی تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے، آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ نافذ ہوگیا

چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت میں حق سماعت نہ ملے تو نظر ثانی ہوتی ہے، ہمارے ہاں فیصلہ غیر قانونی ہو تو نظر ثانی ہوجاتی ہے اور غلط قانون کو حتمی نہیں ہونے دیتے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں