بپرجوائے طوفان کا اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

بارش سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا


ویب ڈیسک June 14, 2023
سمندری طوفان کے زیر اثر مزید بارش کا امکان ہے:فوٹو:فائل

سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات کراچی میں نظر آنا شروع ہوگئے۔

کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ۔ شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کورنگی، کلفٹن اور صدر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں