ورلڈکپ فائنل میں پاک بھارت میچ دیکھنا خواہش ہے مصباح
ایک دہائی کے دوران ویرات کوہلی سے بڑا کوئی بیٹر میری نظر میں نہیں، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان دیکھنا خواہش ہے۔
بھارتی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فینز کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل ہو، لیکن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ فائنل کھیلے گی۔
انہوں نے کپتان بابراعظم اور بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ ایک دہائی کے دوران ویرات کوہلی سے بڑا کوئی بیٹر میری نظر میں نہیں البتہ بابراعظم نے اب اپنے پاؤں جمائے ہیں اور مسلسل ریکارڈز پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا، دن تاریخ طے ہوگئی
دوسری جانب غیر حتمی شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک، بھارت کرکٹ جنگ کا دن مقرر ہوگیا جبکہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا۔
2019 میں سنسنی خیز فائنل کھیلنے والی انگلینڈاور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی 15 اکتوبرکو افتتاحی دن میدان میں اتریں گی۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے 4 بڑی ٹیموں سے رابطہ
کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے لیگ میچز ملک کے مختلف 9 وینیوز پر کھیلے گی، پاکستانی ٹیم کو لیگ میچز میں 5 وینیوز پر حریف ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان کو کوالیفائر سے آنے والی 2 ٹیموں کیخلاف 6 اور 12 اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلنا ہوگا، جس کے بعد گرین شرٹس 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کے مقابل آئیں گے۔