چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی تھی


ویب ڈیسک June 14, 2023
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی تھی

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ تعیناتی اتفاق رائے سے ہوئی۔

واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے گزشتہ ماہ ہی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں