بشریٰ انصاری طوفان سے متعلق افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں
یوٹوبرز ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو خوفزدہ اور پریشان کرتے ہیں، اداکارہ
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ بشریٰ انصاری سمندری طوفان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں۔
بشریٰ انصاری نے ساحل کنارے واقع ایمار ٹاور سے سمندر کا نظارہ کراتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ بعض یوٹیوبرز فضول میں خوف پھیلا رہے ہیں، یہاں کوئی ایسی چیز نہیں اور صورتحال بالکل نارمل ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پہلے جو کہا جارہا تھا کہ 40 فٹ اونچی لہریں آئیں گی اُس فیز سے ہم نکل گئے ہیں باقی بارشیں تو آنی ہیں گی جس کیلئے احتیاطی اقدامات کررہے ہیں، ہم نے اپنی گاڑیاں بیسمنٹ سے نکال کر باہر لگادی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ یوٹوبرز ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو خوفزدہ اور پریشان کرتے ہیں، تصویریں لگاکر خوف پھیلا رہے ہیں۔
بشری انصاریٰ نے کہ بارش ہونے کے بعد مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ جو شہر کی سڑکیں کھدی پڑی ہیں انکا کیا ہوگا، لوگ کس طرح آنا جانا کریں گے۔