جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار 26 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج

جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران 25 ملزمان شناخت پریڈ کے بعد ایک کو بغیر شناخت ڈسچارج کیا گیا


ویب ڈیسک June 14, 2023
—(فوٹو : فائل)

پولیس نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس پر حملے میں گرفتار 26 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اُن کے نام مقدمے سے نکال دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران 25 ملزمان شناخت پریڈ کے بعد ایک کو بغیر شناخت ڈسچارج کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش میں کُل 296 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں سے 184 کی شناخت پریڈ کروالی گئی، حملے کے دوران استعمال ہونے والے ڈنڈے ، پستول اور پٹرول بم فرانزک لیب بھجوائے جاچکے۔

انہوں نے بتایا کہ فرانزک رپورٹس موصول ہونے پر تفتیشی چالان کا حصہ بنائی جائیں گی، شرپسندوں کے زیر استعمال آہنی راڈ اور آتشیں مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ شہروں میں نو مئی کے واقعات میں ملوث 3 ہزار 280 ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ان میں سے 52 افراد مختلف مقدمات میں پہلے بھی نامزد رہ چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق 1767 نامعلوم افراد کو بی کیٹگری میں رکھ کر شناخت کیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں