فرانس بجلی کے منصوبوں کیلیے 18 کروڑ یورو قرض فراہم کرے گا

قرض کی رقم سے سیالکوٹ، عارف والا اور وہاڑی میں بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن


Irshad Ansari June 14, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان اورفرانس کے درمیان کریڈٹ سہولت کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت فرانس 18 کروڑ یورو کا قرضہ فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور فرانس کے درمیان قرض کی فراہمی کامعاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت فرانس نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) کے منصوبوں کے لیے 18 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔

کریڈٹ سہولت کے معاہدے پرفرانسیسی سفیر نکولس گیلی اور کنٹری ڈائریکٹرفرانسیسی ترقیاتی ایجنسی فلپ اسٹین میٹز اور پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور نے دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امورڈویژن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 18 کروڑ یورو کا قرض نرم شرائط پرمبنی ہے جس سے سیالکوٹ، عارف والا اور وہاڑی میں بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں