ڈیفنس میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی پولیس نے واردات ’مشکوک‘ قرار دے دی
متاثرہ نوجوانوں کے بیانات میں تضاد ہے، ایس پی کلفٹن
ڈیفنس بخاری کمرشل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان گاڑی میں سوار3 نوجوانوں سےتقریباً 3 کروڑ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہےکہ متاثرہ نوجوانوں کے بیانات میں تضاد ہے، جائے واردات پر بھی کسی شہری نے واردات ہوتے نہیں دیکھا، پولیس نے 3 کروڑ روپے کی رقم لوٹے جانے کے واقعےکو مشکوک قراردے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوارمتاثرہ نوجوانوں نے بتایاکہ وہ کسٹم کلیئرنس کا کام کرتے ہیں اورمتاثرہ نوجوانوں کوکسی نے 3 کروڑ روپے کی پیمنٹ کی تھی اورمتاثرہ نوجوان 3 کروڑروہے کسی اور کو پیمنٹ کرنے کےلیے جارہے تھے کہ بخاری کمرشل کے قریب2 موٹرسائیکلوں پرسوار2 ناملوم مسلح ملزمان نے رقم لوٹ لی اورفرارہوگے۔
ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر3 روڑ روپے کی رقم لوٹنے جانے کا واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ نوجوانوں کے بیانات میں تضاد ہے متاثرہ نوجوانوں نے پہلے یہ بتایا کہ مسلح ملزمان نے تعاقب کرنے کے بعد ان کی گاڑی کے آگے آنے کے بعد انہیں روکا اوررقم لوٹی۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ نوجوانوں نے پھر بتایا کہ مسلح ملزمان نے ہیلمنٹ کی مدد سے گاڑی کا شیشہ توڑا اور گاڑی میں موجود رقم نکالی اورفرارہوئے، متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے مسلح ملزمان پر فائرنگ کی بھی لیکن جائے واردات پرکسی بھی شخص نے فائرنگ کی آوازنہیں سنی اور نہ ہی کوئی گولی کا خول ملا ہے۔