استحکام پاکستان نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین کو قانونی نوٹس

پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے، قانونی نوٹس


ویب ڈیسک June 14, 2023
فوٹو: فائل

استحکام پاکستان تحریک نے پارٹی کا نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین اورعلیم خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور علیم خان کو استحکام پاکستان تحریک کے صدراحمد کلیم کی جانب سے پارٹی کا نام چوری کرنے پرقانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی اور پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظریے سے مطابقت رکھتا ہو۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں