سری لنکا مریض کے گُردے سے اب تک کی سب سے بڑی پتھری نکال لی گئی

اس کیس نے 2008 میں پاکستان کے مریض سے 620 گرام کی پتھری نکالے جانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے


ویب ڈیسک June 14, 2023
[فائل-فوٹو]

سری لنکا کے فوجی ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے اب تک کی سب سے بڑی پتھری نکالی ہے۔

عالمی میڈیا نے سری لنکا کی فوج کے حوالے سے بتایا کہ سابق سارجنٹ کینسٹس کونج سے نکالی گئی پتھری کا وزن 801 گرام تھا جو کہ ایک اوسط مرد کے گردے کے وزن سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

کونج کے گردے کی پتھری 5.26 انچ لمبی تھی جبکہ ایک اوسط گردے کی لمبائی 10 سے 12 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ فوج نے بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی ترین پتھری کو کولمبو کے آرمی ہسپتال میں سرجری کے ذریعے نکالا گیا ہے

دوسری جانب مریض نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہیں 2020 سے پیٹ میں درد تھا اور دوائیوں سے کوئی افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ اسکین کے بعد سرجری کرانے کے لیے کہا گیا تھا اور اب میں خود کو نارمل محسوس کر رہا ہوں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سری لنکا کے اس کیس نے 2008 میں پاکستان کے ایک مریض سے 620 گرام کی گردے کی پتھری نکالنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔