سمندری طوفان میں شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار

آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جاسکتی ہے، ذرائع


June 15, 2023
(فوٹو فائل)

وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے باعث 1800 میگا واٹ صلاحیت کے ونڈ پاور پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ایل این جی پر بجلی کی پیداوار 1500 میگا واٹ کم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس بھی بند کر دئیے گئے اور آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جاسکتی ہے۔

وزارت نے پن بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دریاے سندھ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہوگیا تربیلہ اور منگلا سے پانی کا اخراج بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔