پی ایس او کا جولائی تا مارچ ریونیو ٹریلین روپے سے تجاوز

بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ19.4 ارب روپے ہوگیا، لیکویڈیٹی مسائل کے باعث ڈیویڈنڈ موخر


Business Reporter April 30, 2014
بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ19.4 ارب روپے ہو گیا، لیکویڈیٹی مسائل کے باعث ڈیویڈنڈ موخر۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس کمپنی کے ہیڈ آفس پی ایس او ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں 31 مارچ 2014 کو ختم ہونے والے 9ماہ کی مدت کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مذکورہ مدت کے دوران پی ایس او کا سیلز ریونیو ٹریلین سے تجاوز کر گیا اور 1.02 ٹریلین روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 930 ارب روپے تھا، اس طرح سیلز ریونیو میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 19.4 ارب روپے تک پہنچ گیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 9.4ارب روپے تھا، یہ 9ماہ کی اسی مدت کے دوران اب تک حاصل ہونے والے منافع میں سب سے زیادہ ہے اور پورے مالی سال 2013 کا بعد از ٹیکس منافع جو 12.6 ارب روپے تھا سے 54 فیصد زیادہ ہے۔

پی ایس او نے بلیک آئل میں 73 فیصد اور وائٹ آئل میں 53 فیصد شیئر کے ساتھ مارکیٹ میں اپنی قیادت برقرار رکھی، کمپنی کی لیکوڈ فیول سیلز میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2014 کی پہلی ششماہی کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی 6.5 فیصد ڈی ویلیویشن ہوئی جبکہ اس کے بعد تیسری سہ ماہی میں 7 فیصد بحالی ہوئی مگر جس کے نتیجے میں زیر بحث مدت کے دوران 1.2بلین روپے کا ایکس چینج کا خسارہ ہوا، پاور سیکٹر پروڈیوسرز سے انٹرسٹ کی وصولی اور پی آئی بی سے وصول ہونے والے انٹرسٹ نے باٹم لائن پر مثبت کنٹری بیوشن کیا تاہم اس سے مالی لاگت میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

کمپنی لیکویڈیٹی کے مسئلے سے دوچار ہے جس کا بنیادی سبب واجب الاد رقوم کی وصولی خصوصاً پاور سیکٹر کسٹمرز کی طرف سے وصولی میں تاخیر ہے، اس بنا پر بورڈ نے اس مرحلے پر ڈیویڈنڈ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کی عمدہ کارکردگی پر بورڈ آف مینجمنٹ نے کمپنی کی انتظامیہ اور عملے کو سراہا۔ پاور سیکٹر پر بڑھتی ہوئی واجب الاد رقم کے پیش نظر بورڈ نے مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ان رقوم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے اور بروقت ادائیگیوں کی ضرورت سے آگاہ کرنے کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں اور پاور سیکٹر کسٹمرز سے مسلسل رابطے میں رہے۔ انتظامیہ نے بورڈ ممبرز کو یقین دلایا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کے سرمائے کی قدر میں اضافے کے لیے مسلسل کوشاں رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |