پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی


ویب ڈیسک June 15, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کے لیے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کردی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابقپاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

فیصلے کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالگ سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد اسکریننگ ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔