کراچی کیلئے تن من دھن کی بازی لگادیں گے جماعت اسلامی کے منتخب خواجہ سرا چاندنی شاہ

شہر کی ترقی میں ہمارا بھی کردار ہوگا، چاندنی شاہ


ویب ڈیسک June 15, 2023
شہر کی ترقی میں ہمارا بھی کردار ہوگا، چاندنی شاہ

میئر کراچی کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن میں مقابلہ ہوا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے خواجہ سرا کی مخصوص نشست پر منتخب چاندنی شاہ بھی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حافظ نعیم الرحمن ہی میئر ہونگے، ہم کراچی کی ترقی کیلئے تن من دھن کی بازی لگادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایوانوں میں آکر اپنی برادری کیلئے آواز اٹھائیں اور اپنی کمیونٹی میں شعور اجاگر کریں گے، شہر کی ترقی میں ہمارا بھی کردار ہوگا۔

[video width="640" height="368" mp4="https://c.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-15-at-9.24.42-am-1686815557.mp4"][/video]

[video width="640" height="368" mp4="https://c.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-15-at-9.27.46-am-1686815551.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔