پاکستانی ولاگر کا موٹرسائیکل پر بھارت کا سفر
ولاگر ابرار حسن نے اپنی ہیوی بائیک پر 3 اپریل 2023 کو پاکستان سے بھارت کا سفر شروع کیا
پاکستانی ولاگر نے موٹر سائیکل پر بھارت کا طویل سفر مکمل کر لیا۔
ابرار حسن نے اپنے اس پاک بھارت سفر کو 'فرینڈشپ ٹور' کا نام دیا ہے۔ ولاگر نے اپنی ہیوی بائیک پر 3 اپریل 2023 کو پاکستان سے بھارت کا سفر شروع کیا تھا اور 7000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے بھارت پہنچا۔
ابرار حسن نے اپنا یہ سفر 30 دن میں مکمل کیا دورانِ سفر ابرار نے دہلی، ہریانہ، راجستھان، ممبئی، کیرالہ سمیت بھارت کے دیگر شہروں کے دورے کیے۔
بھارتیوں نے بھی پاکستانی مہمان کا بھرپور استقبال کیا۔ ابرار دورانِ سفر سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مداحوں سفر کے تجربات سے آگاہ کرتے رہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے۔
سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ابرار حسن نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بھارت کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس میں وہ کامیاب ہو گئے اور سفر شروع کر دیا۔
رواں مہینے پاکستان واپس لوٹنے پر ابرار نے بتایا کہ وہ بھارت کے کئی شہروں میں گھوم کر واپس پاکستان پہنچے ہیں اور انہیں بھارت میں بےحد حسین نظارے دیکھنے کو ملے۔