پاکستان سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 کا حصہ ہوگی


ویب ڈیسک June 15, 2023
سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 کا حصہ ہوگی (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 کا حصہ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہوگا اور ممکنہ طور پر سیریز کے میچز کولمبو اور گال میں کھیلے جائیں گے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 تا 20 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 24 تا 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز لنکا پریمیئر لیگ سے قبل اختتام پذیر ہو جائے گی جس کے بعد 30 جولائی سے لیگ شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: شاہین کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر کیے جانے کا امکان

سری لنکا کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی۔

دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ سری لنکا؛ ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ون ڈے شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی


شاہین آفریدی انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

قبل ازیں مکی آرتھر نے ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کے حوالے سے کہا تھا کہ فاسٹ بولرز کے ورک لوڈ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شاہین نے 10 دنوں میں 28 اوورز کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں