گائے بچاتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

اچانک سامنے آنیوالی گائے کوبچانے کی کوشش میں اسپیکرکی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جانی نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک June 15, 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔

اسپیکر کے اسکواڈ کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک ایک گائے اسپیکر کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔

ڈرائیور نے گائے کو بچانے کی کوشش کی، تاہم اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف اور قافلے میں شامل دیگر عملہ محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں