شیخ رشید کے گھر توڑ پھوڑ ذمہ داران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلیے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کریں گے

(فوٹو فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر چھاپہ اور توڑ پھوڑ کے ذمہ داران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کازلسٹ جاری کردی جس میں شیخ رشید کی درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر ہونے کا تذکرہ موجود ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ شیخ رشید نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ گھر پر چھاپہ مارنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں شیخ رشید نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ درخواست میں وزارت داخلہ ،آئی جی ، ایس ایس پی ، ایس ایچ او کوہسار و دیگر کو فریق نامزد کیا گیا ہے۔
Load Next Story