پاکستان کا پہلا جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمانڈ روم تیار

ریڈ زون میں داخل ہونے والوں کا ڈیٹا اور گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم پر از خود اپ لوڈ ہوجائیں گی


احتشام خان June 15, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا میں پاکستان کا پہلا اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید سسٹم سے منسلک کمانڈ روم تیار کرلیا گیا۔

پشاور میں قائم ریڈ زون پر نظر رکھنے کے لیے کمانڈ سیکیورٹی روم پلان ون تیار ہوگیا، جس کے بعد اب ریڈ زون میں داخل ہونے والے افراد کا ڈیٹا فیڈنگ سسٹم میں آٹو میٹک لوڈ ہوگا جبکہ ہر شخص کی شناخت اور گاڑی کا نمبر سسٹم میں اپلوڈ ہوتا رہے گا۔

کمانڈ روم میں کریمنل افرد کا ڈیٹا فیڈ کیا جائے گا اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر سسٹم آٹومیٹک الرٹ دے گا، سی پی او کمانڈ روم پشاور پولیس لائن کے داخلی راستے کو بھی مانٹرکرے گا۔

ریڈ زون کمانڈ سیکیورٹی سسٹم پشاور پولیس لائن اور سپریم کمانڈر روم سمیت سنٹرل، پولیس آفس کے آپریشن روم کے ساتھ بیک وقت منسک رہے گا جبکہ ریڈ زون فیز ون مین سی پی او، سول سیکرٹریٹ، وزیر اعلی ہاؤس گورنر ہاؤس پولیس لائن اور اطراف کے دفاتر شامل ہوں گے۔

ریڈ زون سیکورٹی فیز ٹو میں اسپیشل سیکورٹی دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔