راولپنڈی میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم یوسف نے نو سالہ بچی کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی، ایف آئی آر


Saleh Mughal June 15, 2023
فوٹو ایکسپریس

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر بیرونی پولیس تھانے کی حدود میں ملزم یوسف نے نو سالہ بچی کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا۔

بچی نے گھر آکر اپنے اہل خانہ کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر والد نے صدر بیرونی میں مقدمہ درج کرایا اور اپس میں ملزم یوسف کو نامزد کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، بچوں سے زیادتی یا انکا استحصال ناقابل برداشت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں