زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے میں 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی 4 ارب ڈالر کی سطح بحال ہوگئی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 15, 2023
—(فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی 4 ارب ڈالر کی سطح بحال ہوگئی، 9 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب ایک کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 9 ارب ،37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 35 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں