ڈسکہ میں نوجوان لڑکی کا موٹروے پولیس کے افسر پر زیادتی کی کوشش کا الزام

ڈسکہ پولیس میں درج شکایت میں موٹروے پولیس کے افسر انسپکٹرعمران پر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا


ویب ڈیسک June 15, 2023
—فائل فوٹو

ڈسکہ میں ایک نوجوان لڑکی نے موٹروے پولیس کے افسر پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے ڈسکہ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موٹروے پولیس کے ایک افسر انسپکٹر عمران نے زیادتی کی کوشش کی ہے۔

مدعی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈسکہ ڈھیڈووالی کے قریب آمدورفت کا انتظار کر رہی تھی۔ ملزم پولیس افسر نے مبینہ طور پر ان سے رابطہ کیا اور اسے ڈسکہ موٹر وے پر لاہور کے لیے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔



پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سفر شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ملزم نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، اپنے دفاع میں مدعی نے جوابی کارروائی کی جس کی وجہ سے افسر نے لڑکی کو ڈسکہ ڈھیڈووالی کے قریب کار سے باہر نکال دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں