پولیس کی کارروائیاں گینگ وار کارندہ ہلاک 2 زخمی گرفتار
پی ای سی ایچ ایس بلاک2میں ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے، پولیس نے 2 ملزم پکڑلیے
مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 2زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ، ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن سکندر آباد میں پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ ماراجس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم یوسف سندھی عرف جوسی ہلاک ہوگیا ، ملزم کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،ایس ایچ او ادریس بنگش نے بتایا کہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے تھا ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ،علاوہ ازیں فیروزآباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
اے ایس پی اختر فاروق نے ایکسپریس کو بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 3ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی،پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان غلام سرور اور اسماعیل زخمی ہوگئے جنھیں گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ۔