بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

تاج محل جیسی عمارت پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی ہے

تاج محل جیسی عمارت کی تعمیر کے لیے پتھر راجھستان سے منگوایا گیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں بیٹے نے ماں سے محبت کے اظہار کے لیے ان کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے علاقے تھرووارور میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوائی جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی اور 2 سال میں تعمیر مکمل ہوئی۔


تاج محل جیسی عمارت بنانے کے لیے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا۔ امرالدین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

اصل تاج محل اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع ہے جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی پسندیدہ اہلیہ ممتاز محل کے انتقال بعد بنوایا تھا۔
Load Next Story